English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپرلیگ میں کسی کو کورونا �وجائے تو ٹورنامنٹ بند ن�یں کرنا چا�یے،محمد ح�یظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی کو کورونا ہو جائے تو ٹورنامنٹ بند نہیں کرنا چاہیے۔

محمد حفیظ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ہمارا ساتھی کھلاڑی یا کوئی مثبت آجائے تو اسے الگ کردینا چاہیے ، ٹورنامنٹ منسوخ کرکے کچھ نہیں ملتا، بعد میں ونڈو نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ فینز کی لاہور قلندرز سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں، لاہور قلندرز کی اس سال ٹیم بہت اچھی ہے، مایوس نہیں کرینگے۔محمد حفیظ نے کہا کہ قلندرز کی ٹریننگ کا مقصد پری کیمپ تیاریاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ  شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی ملنے پرمیری نیک خواہشات ہیں، اگر اسے کوئی ضرورت ہوگی تو ہم سب اس کیلئے حاضر ہیں۔محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں جو بھی میری ضرورت ہوگی میں ساتھ دونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے