ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کردیے

 پی سی بی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ گراﺅنڈ اسٹاف کی کووڈ ٹیسٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد پی سی بی نے گرانڈ اسٹاف کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع کردی ہے جبکہ پی سی بی اسٹاف کو بھی ویکسی نیشن بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اندرونی اجلاس بھی زوم پر ہی کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جبکہ کووڈ پروٹوکولز کو یقنی بنانے پر زور دیتے ہوئے ملاقاتوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 7 کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پروٹوکولز تیار کرلیے ہیں جس پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کی آن لائن ٹکٹ کی فروخت کا عمل 11 جنوری سے شروع ہوگیا ہے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کا ابتدائی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں