پنجاب بھر میں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 847روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 506افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد(64فیصد)موٹر سائیکلز سواروں کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 376ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور46مسافر404اور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے905متاثرین میں 731مرد اور174خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 187افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور452افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ266زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 677موٹر سائیکلز،124آٹو رکشے،98موٹر کاریں،29وین08مسافربسیں،22ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

