جامعہ کراچی سے دلی وابستگی،محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعہ 14 جنوری2022 ءکو یوم جامعہ کی پروقارتقریب منعقد کی جائیگی
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز ،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر بھی نواردان جامعہ کا استقبال کریں گے ۔
یوم جامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔

