English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت مخالف احتجاجی تحریک ، پی ڈی ایم کا اجلاس 25 جنوری کوطلب کرنے کا فیصلہ

 اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کےلئے 25جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مہنگائی ،بے روزگاری اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔

پی ڈی ایم کے دو بڑوں کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کافی عرصہ سے ملاقات نہیں ہوئی تھی آج مولانا کو خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو مشاورت کے ساتھ 25 جنوری کے قریب سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے اجلاس میں مہنگائی مارچ اور تنظیمی امور سمیت ملکی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی انہوں نے کہاکہ ملاقات میں موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور منی بجٹ کے نئے طوفان سے متعلق گفتگو ہوئی ہے اوریہ طے کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن ملکر اسکا مقابلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے