English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں نہ پھٹنے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 خواتین ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں نہ پھٹنے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 خواتین ہلاک اور ایک نوجوان لڑکی شدید زخمی ہو گئی ہے۔

صوبائی پولیس ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی عہدیدار بصیر زابلی نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو ضلع لال پور کے گاں وارسک کے ایک گھر میں جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بارودی مواد(ای آر ڈبلیو)کے دھماکے کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق قریبی پہاڑوں سے جلانے کیلئے لکڑی اکٹھی کر کے لوٹنے والی متاثرہ خواتین میں ایک کو ای آر ڈبلیو ملا جو اسے اپنے ساتھ لے آئی تاکہ اسے گاں میں سکریپ لوہے کے طور پر فروخت کر سکے۔افغان حکام نہ پھٹنے والے بارودی مواد (یو ایکس او)اور لاوارث دھماکہ خیز مواد(اے ایکس او)کیلئے ای آر ڈبلیو کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

افغانستان کی ریاستی وزارت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق بارودی سرنگیں، اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کے ساتھ ساتھ جنگ میں پیچھے رہ جانیوالے بارودی مواد کے باعث ملک میں ہر ماہ تقریبا 120 افراد ہلاک یا معذور ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے