English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیڈن نے سینیٹ قوانین میں تبدیلی کی حمایت کردی

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرجو بائیڈن نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط میں تاریخی تبدیلیوں کی حمایت کردی۔ ڈیموکریٹ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سسٹم میں ایسی اصلاحات کے حق میں ہیں، جو اپوزیشن پارٹی ری پبلکن کی حمایت کے بغیر ہی منظور کی جا سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں زیادہ تر قوانین کی منظوری کے لیے 100رکنی ایوان میں 60فیصد سے زائد ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ آئین قانون سازی کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے