English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر: گھر میں خوفناک آتشزدگی 4 بچے جل کر جاں بحق

قاہرہ: گھر میں خوف ناک آتش زدگی کے باعث سامان جل کر خاک ہوگیا ہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے علاقے جیزہ کے فلیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ الم ناک واقعے کے بعد ملک بھر میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔مرنے والے بچوں میں سب سے بڑے کی بچے کی عمر 8 برس تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک خرابی کی وجہ سے فلیٹ میں آگ لگی جس سے 4 بچوں کی موت واقع ہوئی- پڑوسی آگ کے شعلے دیکھ کر گھبرا گئے اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔ بچوں میں سب سے کم عمر 2سالہ بچہ موقع ہی پر دم توڑ گیا،جب کہ دیگر بچے دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کی اطلاع سن کر ماں بے ہوش ہوگئی اور اس طبی امداد دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے