ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائیکورٹ کا ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا حکم دیدیا ۔پشاور ہائیکورٹ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن صبح 9 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ، پیر اور بدھ کو اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کرکے سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں