English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرے

القمر

رالی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس افسر کی گولی سے سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس افسر نے جب سیاہ فام جیسن واکر گولی ماری اس وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ واقعے کے بعد فائٹے ویلے کے مقامی لوگوں نے کئی مظاہرے کیے ۔ اس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑی ریلی کا اعلان کیا گیا۔ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکا میں بالخصوص اقلیتوں کے خلاف پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

 

The post امریکا: پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے