English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی انڈر 16 ون ڈے ، سدرن پنجاب، کے پی کے،سندھ وائٹس کی فتح

القمر

ملتان (جسارت نیوز)ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ہیڈ محمد واللہ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 121 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہارون ارشد 61 اور شہزاد خان 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل بلوچستان وائٹس کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مزمل علی 50 اور سراج احمد 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاہ زیب علی، واجد احمد اور شیراز خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔ادھر زواری اکیڈمی ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب وائٹس نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو 81 رنز سے ہرادیا۔150 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب وائٹس کی ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عبدالرسول اور بلال خان نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہاز سعید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے