ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 تین روزہ پولٹری ایکسپو 17فروری سے شروع ہو گی

لاہور:پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 17فروری سے ایکسپو سنٹرلاہورمیں شروع ہو گی ۔17سے19فروری 2022تک منعقد ہونے والی ایکسپو میں پولٹری انڈسٹری اورمرغبانی انڈسٹری سے وابستہ ہزارو ں افراد شرکت کریں گے۔ایکسپو میں انڈسٹری کے ماہرین اور پیشہ ور افراد کے خصوصی لیکچر رز پر مشتمل سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ نمائش میں پولٹری انڈسٹری کے تمام شعبہ جات کے علاوہ غیر ملکی کمپنیاں بھی شریک ہوں گی ۔ تین روزہ ایکسپو میں پولٹری سے متعلقہ مصنوعات اور آلات کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں