English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان میں سرکاری املاک نذر آتش ،ہلاکتوں کی تعدد 225 ہوگئی

القمر

نور سلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں پیٹرول قیمتوں پر شروع ہونے والے ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 225 ہوگئی ہے جن میں 19 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سرکاری املاک کو بھی نذرآتش کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے شروع ہونے والے ہنگاموں میں مجموعی طور پر ایک ہزار کے لگ بھگ افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ملک 2 اہم صوبوں میں تاحال ایمرجنسی اور رات کا کرفیو نافذ ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور صدر کو قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار ٹھہرا کر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر صدر قاسم نے کریک ڈاؤن آپریشن کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے