ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید برفباری میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

 پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اس حوالے سے برفباری کی بھی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید برفباری اور سردی میں لوگوں کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو روس کے شہر ماسکو کی ہے جہاں شدید برفباری میں جمعہ کی نماز ادا کی جارہی ہے البتہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو ماسکو کی ہی ہے۔

20 سیکنڈ کی ویڈیو میں متعدد نمازیوں کو نماز کے لیے صف بندی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران شدید برفباری بھی ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں