مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی نوجوان فالح موسیٰ شاکر جرادات کو گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے نوجوان پر روایتی الزام عائد کیا گیا کہ وہ قابض فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ جزیرہ نما نقب میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 131 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
The post بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی appeared first on Daily Jasarat News.
