واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان کے باعث کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سخت حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں۔ طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں اورہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں 9 انچ سے زائد برف پڑنے کے بعد چند علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا۔ جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔سڑکوں اورریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ راستوں پر برف جم جانے سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور مشینوں کی مدد سے برف کو ہٹایا جارہا ہے۔
The post امریکا : برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on Daily Jasarat News.
