بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی کے سابق صدر ابراہیم ابوبکر کیتا انتقال کر گئے ۔ کیتا کو 2020 ء میں فوجی بغاوت کے بعد صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے 2013 ء میں مغربی افریقی ملک کی قیادت سنبھالی تھی ۔خبررساں اداروں کے مطابق جب فوج نے اقتدار سنبھالا تو ان کی دوسری 5سالہ مدت کو ابھی 2برس ہی گزرے تھے۔ 76سالہ کیتا کا دارالحکومت بماکو میں انتقال ہوا۔ یاد رہے کہ انہیں گزشتہ برس اگست میں گرفتار کیا گیا تھا ، لیکن ہمسایہ ممالک کے دباؤ کے تحت چند روز بعد رہا کر دیا گیا۔
