English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جزیرہ نقب میں کریک ڈاؤن جاری‘ مزید 41فلسطینی گرفتار

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں کریک ڈاؤن کے دوران مزید 41فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے نقب میں کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 131شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام گرفتار فلسطینیوں کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کے بعد ان سے تفتیش کی گئی۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2021ء کے بعد سے قابض فوج نے 1948ء کے فلسطینی علاقوں سے 2ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ۔ جزیرہ نقب میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث علاقہ قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا گڑھ بن چکا ہے۔

The post جزیرہ نقب میں کریک ڈاؤن جاری‘ مزید 41فلسطینی گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے