صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر صنعا پر بمباری کردی،جس میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی طرف روانہ کیے گئے 8ڈرونز کو راستے میں تباہ کیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے کہ جب پیر کے روز ایرانی حمایت یافتہ ان باغیوں نے ابوظہبی میں ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ بمباری میں ایف 15طیاروں کے استعمال کیے گے،جب کہ مرنے والوں میں حوثی رہنما جنرل عبداللہ قاسم جنید بھی شامل ہے۔ فضائی حملے میں صنعا کے شمال میں حوثی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اورایف 15لڑاکا طیاروں نے 2 بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیے ہیں۔ ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اتحادی فوج کی فضائیہ صنعامیں 24 گھنٹے کارروائیاں کر رہی ہے۔ بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ حوثی ملیشیا کے کیمپوں اور اجتماعات سے دور رہیں۔
The post صنعا پر عرب اتحاد کی بمباری میں 15افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.
