English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا ئی صدر کا دورئہ ریاض سعودی ولی عہد سے ملاقات

ریاض: سعودی ولی عہد اور جنوبی کوریائی صدر مون جائے ان ترجمان کے توسط سے گفتگو کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا ئی صدر مون جائے ان سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی ریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مون نے سعودی عرب آمد سے قبل پیرکے روز ابوظبی کا دورہ کیا تھا،جہاں انہوں نے اماراتی دارالحکومت میں کاروباری اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ وہ اپنے غیرملکی دورے کے اگلے مرحلے میں مصر جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے