ممبئی (آئی این پی) ممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں3 اہلکار ہلاک اور10زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں کھڑے آئی این ایس رنویر کے ایک اندرونی حصے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں3 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی این ایس رنویر 1986ء میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔
