ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لا�ور: نیو انار کلی بازار میں دھماک�، 3 ا�راد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور کے علاقہ نیو انار کلی بازار میں پان منڈی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں تین شخص جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ پر دکانوں کے قریب دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے سلنڈر دھماکا کہا گیا تاہم بعد ازاں اس کے بم دھماکا ہونے کی اطلاع سامنے آئی، بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 شخص جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اور فارنزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جن کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں