کراچی: بھارتی جیلوں میں بند قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت، سندھ ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جواب جمع کرانے پر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں بھارتی جیلوں میں بند قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ منسٹری آف فارن افئیرز کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستانی شہری نذیر احمد، سعید صابر، خالد محمود اور محمد عمران بھارتی جیلوں میں بند ہیں۔ چاروں پاکستانیوں عمر قید کی سزا کاٹ کررہے ہیں۔ محمد اسامہ، غلام فرید، وسیم نور، تسیم عظیم سمیت 14 قیدی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم،صدر اود منسٹری آف فارن افئیرز کو متعدد خطوط لکھے تھے۔ تمام خطوط ہائی کمیشن کو بھیج کر تفصیلات حاصل کی گئی ہے۔ قیدیوں کے واپسی کے معاملہ منسٹری آف ایکسٹرنل افئیرز کے ساتھ اٹھایا ہے۔ جو قیدی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں انکی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ ہر پاکستانی کی سیکورٹی اور سیفٹی یقینی بنائیں گے۔ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں دیکھا جائے کیونکہ یہ انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹادی۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

