حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج قاسم آباد اور ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر ٹیم کی بدولت حیدرآباد کا پہلا کالج معذور افراد کے لیے ایک ریمپ تیار کردیا گیا، جہاں معذور افراد ویل چیئرز پر بغیر کسی کے مدد کے آجا سکیں گے جو حیدرآباد کی تاریخ میں بہت بڑا کام ہے ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج قاسم آباد کے پرنسپل محبوب حسین اور پروفیسر ممتاز علی شاہ نے کہا چاہتے ہیں معذورافراد بھی اس کالج میں آکر بغیر کسی کی مدد کے پڑھیں اور یہ تمام کام ممکن ہوا ۔ ہینڈز انڈپینڈنٹ سینٹر کے منیجر لال محمد نے کہا ہے کہ معذور افراد میں پڑھنے لکھنے کا شوق ہے لیکن کسی بھی کالج اور یونیورسٹی میں ریمپ نہ ہونے کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، اب گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج قاسم آباد نے معذور افرا دکا دیرینہ مسئلہ حل کردیا جس سے معذور افرادمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے پرنسپل محبوب حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بدولت آج معذ ور افراد اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ معذور افراد کے حوالے سے قانون بھی بنادیا گیا ہے اس سلسلے میں ہم بہت جلد دیگر اسکولوں، کالجوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے کرکے وہاں معذ ورافراد کے لیے ریمپ قائم کرنے کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے تاکہ معذور افراد مختلف اسکولوں اور کالجوں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
