English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھپرو،یوم سیدنا صدیقِ اکبرؓ سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

القمر

کھپرو (نمائندہ جسارت) یوم سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی مناسبت سے بلال مسجد میں عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلال مسجد غریب آباد میں سنی رابطہ کونسل کھپرو کے یونٹ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ 22 جمادی الثانی کو سرکاری سطح پر یومِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ منایا اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا علامہ عبدالجبار حیدری صاحب تھے۔ ان کے علاوہ محترم جناب وقار عمر ڈنگراج صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کیا۔دیگر شرکا میں مقامی علما کرام و ذمہ داران شامل تھے جن میں مولانا محمد الیاس سمیع غازی محمد یوسف سموں حافظ ابوذر معاویہ قاری محمد شاہد معاویہ قاری محمد شفیق صدیقی و دیگر حضرات شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے