English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی ٹیم کی آمد پر بہت زیادہ خوش ہوں ،محمد رضوان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں موجود مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مثبت بیانات دیکھ کر وہ ایک طویل عرصے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیخوشی ابھی سے محسوس کرنے لگا ہوں۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ 24 سال بعد دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے کھلاڑیوں، فینز، براڈکاسٹرز اور میڈیا کی طرف سے سامنے آنے والے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے پر قوم آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے مارچ/ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے