ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر اعظم پاکستان محمد علی بوگر� کی برسی 23 جنوری کو منائی جائے گی

لاہور: سابق وزیر اعظم پاکستان محمد علی بوگرہ کی برسی 23جنوری منائی جائے گی وہ ملک خداد اد پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم تھے جو کہ 1953ء سے 1955ء تک وزیر اعظم کے منصب پر فائض رہے۔ 1947 ء میں ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کی آزادی کے بعد، انہوں نے کیریئر ڈپلومیٹ کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور مختصر طور پر برما، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے کام کیا اورامریکا میں خدمات انجام دیں۔1953 میں اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے طور پر آپ نے پاکستان کا آئین بنانا شروع کیا۔1956 میں آئین کی بنیاد رکھی جس نے پاکستان کو ایک وفاقی پارلیمانی جمہوریہ بنایا۔1962 میں، انہوں نے 1963 میں اپنی وفات تک صدر ایوب خان کی انتظامیہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔محمد علی بوگرہ 23جنوری 1963ء کو انتقال کر گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں