ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی کرنے لگی ،اسرائیلی اخبارکا دعویٰ 

تل ابیب: ایک اسرائیلی اخبار ’کیلکالسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے متنازعہ ’پیگاسس اسپائی ویئر‘ سے اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی شروع کردی ہے۔اس انکشاف کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقامی پولیس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اسرائیل، اویشائی میندلبلت نے وہاں کے پولیس کمانڈر کوبی شبتائی کو لکھے گئے ایک خط میں حکم دیا ہے کہ 2020 سے 2021 کے دوران وائرٹیپنگ اور سائبر جاسوسی کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔مذکورہ اخبار نے یہ اسرائیلی پولیس کی اس 

حرکت کو جمہوریت کیلیے خطرہ قرار دیا تھا، البتہ اپنے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی سکیوریٹی اداروں کو قانونی طور پر کسی بھی شہری کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں