English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحران خان نے ملک کا دیوالیا نکال دیا،پی پی منارٹی ونگ

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے صوبائی صدر ایم پی اے ڈاکٹر لال چند اوکلانی، صوبائی جنرل سیکرٹری و اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ پونجو مل بھیل، ایم پی ای نوید انتھونی اور پی پی پی میرپورخاص ڈویژن کے صدر رمیش ڈیون کمار مالہی نے کہا کہ بحران خان کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کا دیوالیان نکال چکا ہے عوام مہنگائی بیڈ گورنس سے چیخ رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ڈال رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوہ ہاؤس میرپورخاص میں پی پی چیئرمن بلاول زرداری کی ہدایات پر وفاقی حکومت کے خلاف 27 فروری 2022 ء کو لانگ مارچ نکالنے کے حوالے سے منارٹی ونگ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرپورخاص ڈویژن سمیت سندھ بھر میں 29 جنوری کو وفاقی حکومت کے خلاف ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی پی پی منارٹی ونگ کے صوبائی و ضلعی رہنمائوں، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے عہدیداران، ڈاکٹر سروپ چند، ایڈووکیٹ کانجی بھیل، پرویز حبیب، الجی کولہی، بالم مینگھواڑاور بنسی مالہی سمیت بڑی تعداد میں پی پی پی منارٹی ونگ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے