English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم اطغرل ہم اسکے سپاہی ہیں ، شاہین آفریدی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل اور باقی کھلاڑیوں کو ان کے سپاہی قرار دے دیا۔

شاہین آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہیں نمبر ون پلیئر قرار دیا۔ شاہین نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ ’’آپ بتائیں ہم کیا کریں کیونکہ وہ ارطغرل ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں‘‘۔  بابر جیسا کہے ہم اس کے پیچھے ہیں۔

اسی انٹرویو میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے لالہ سے ویڈیو کال پہ پوچھا تھا کہ شاہد بھائی میں کیا کرسکتا ہوں کیونکہ پریشر والا گیم ہے میں اس کو کیسے ہینڈل کروں؟ لالہ نے مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کیا تھا کہ بس اپنا بیسٹ دینا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے