English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ، مزید 12 اموات

القمر

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 6 ہزار 540 مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 11.1 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک جاپہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق شہریوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک میں مزید ایک ہزار 119 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے ساتھ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے ایک ہزار 55 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

سندھ: 3 ہزار 541 کیسز، 3 اموات

پنجاب: 1 ہزار 456 کیسز، 4 اموات

اسلام آباد: 892 کیسز، 4 اموات

خیبر پختونخوا: 462 کیسز، 1 موت

بلوچستان: 43 کیسز

آزاد کشمیر: 133 کیسز

گلگت بلتستان: 13 کیسز

کورونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ویکسین لگوانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہےاور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7 لاکھ 58 ہزار 982 شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر اب تک ویکسینز کی 17 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

یہ ملک کی مجموعی آبادی کا 35 فیصد اور ویکسین کے لیے اہل قرار دیے گئے افراد کی مجموعی تعداد کا 52 فیصد ہے۔

وبا کی پانچویں لہر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز سامنے آئے تھے جو وبا کے آغاز سے اب تک ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

کورونا وائرس کے ویرینٹ او میکرون کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ایس پیز کا اعلان کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے اسکولوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اگلے دو ہفتوں کے دوران ٹیسٹ کی شرح میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا اور خاص کر ان شہروں میں جہاں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ این سی او سی کی جانب سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیسز کی 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں انڈور تقریبات، اور ڈائننگ پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔

علاوہ ازیں ان علاقوں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر ایک دن اسکولز کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کے ساتھ 100 فیصد حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔

اومیکرون ویرینٹ: مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت

کورونا وائرس کے ویرینٹ او میکرون کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ایس او پیز کا اعلان کردیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں عالمی وبا کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا جس میں فورم کی جانب مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں میں نئی ایس او پیز کے نفاذ پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیاکہ مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

این سے او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے درج زیل ہدایات جاری ہیں۔

عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے افراد کےلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

عبادت کے دوران 6 فٹ کے سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مساجد سے جائے نماز اور قالین ہٹادی جائیں۔

این سی او سی نے بزرگ افراد گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مساجد اور عبادت گاہوں میں عبادت کے دوران حاضری کم سے کم رکھی جائے۔

عبادت گزارگھروں سے وضو کر کے آئیں۔

مساجد اور عبادت گاہوں کی انتظامیہ وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔

جمعہ کا خطبہ مختصر کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے اسکولوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اگلے دو ہفتوں کے دوران ٹیسٹ کی شرح میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا اور خاص کر ان شہروں میں جہاں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

این سی او سے کہا کہ جن تعلیمی اداروں، اطراف اور سیکشنز میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے وہ ایک ہفتے کے لیے بند رکھے جائیں گے۔

صوبائی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ صحت کے ضلعی حکام، تعلیمی حکام اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے بندشوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کیسز کی تعداد کا تعین کریں۔

این سی او سی نے کہا کہ صوبائی اکائیاں اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائیں اور 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

این سی او سی نے 17 جنوری 2022 سے ہوائی سفر میں کھانے اور ناشتے پر مکمل پابندی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) سے کہا ہے کہ وہ پرواز کے اندر ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر کورونا ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔

این سی او سی نے بیان میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانے اور ناشتے کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58ہزار 902 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد تک پہنچ چکی ہیں، ملک میں عالمی وبا سے متاثر افراد زیر علاج ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویش ناک جبکہ 12 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک 17 کروڑ 47 لاکھ 850 ویکسین کے خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، ملک کی مجموعی آبادی کے 35 فیصد جبکہ ویکسین کی اہل عبادی کے 52 فیصد ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ویکسین لگوانے کی ہدایت دی ہے۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے