English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان ۔پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے۔امید ہے کہ برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا۔متعلقہ ادارے عوام کی بھرپور مدد اور معاونت جاری رکھیں۔پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خوراک ایندھن اور دیگر امدادی اشیاء کی وافر مقدار دستیاب رکھے۔قومی شاہراہوں پر برف کی صفائی اور ٹریفک کی بلا رکاؤٹ آمد ورفت یقینی بنائی جائے۔ ۔زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔وزیراعلیٰ کا صوبے کے ساحلی علاقوں میں طوفان باد و باراں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار ۔گوادر اور لسبیلہ اضلاع کی انتظامیہ امدادی کاروائیوں کا فوری آغاز کرے۔ماہی گیروں کی بھرپور معاونت کی جائے۔سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد فراہم کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے