مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر یہودی آباد کاری مخالف کارکنوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا۔ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں فلسطینی تنظیم کے کارکنوں کے گھروں پر دھاوا بولا۔ کارروائی کے دوران 3کارکنوں پر انسانیت سوز تشدد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارروائی میں عباس ملیشیا کے 100 سے زائد اہل کار شریک تھے۔ دوسری جانب سینٹر فار ہیومن رائٹس نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کو ایک احتجاجی خط بھیجا ہے،جس میں مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی مقامت پر قبضے کی مذمت کی گئی ہے۔ خط میں بیت المقدس کے شیخ جراح میں تاریخی مکان کو مسمار کرنے کی جانب سے توجہ دلائی گئی۔
The post فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی ، آبادکاری مخالف 3گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.
