English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم ہیڈ کوچ اور میں ایک پیج پر ہیں ،سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کے ہیڈکوچ معین خان اور میں ایک پیج پر ہیں، ہم کئی سیزنز سے ایک ساتھ ہیں اور اس سال پی ایس ایل 7 میں اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ہفتہ کو ورچوئل میڈیا کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹ بشمول پی ایس ایل، ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے ذریعے نہ صرف نوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملتاہے بلکہ سینئر کھلاڑیوں کو بھی کم بیک کرنے کا موقع ملتا ہے، جس طرح دیگر کرکٹرز کے لیے یہ اہمیت کا حامل ہے اسی طرح میرے لیے بھی پی ایس ایل بہت اہمیت رکھتاہے اور میں کوشش کروں گا کہ ٹیم اور انفرادی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے پاس کھیل کے دیگر شعبوں کی طرح بہت اچھا بولنگ کمبینیشن بھی ہے اور امید ہے کہ پی ایس ایل 7 میں ہماری ٹیم کے بولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفرازاحمد نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے بہت اچھے انتظامات کیے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی آئیسولیشن کا وقت ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ جلد اپنی پریکٹس کا آغاز کرسکیں۔لئے آسٹریلیا سے پاکستان کے لئے ٹریول کرچکے ہیں تاہم لیوپوڈ کووڈ کے منفی نتائج کا انتظار کررہے ہیں ، ان کی آئیسولیشن کے کچھ دن گزرچکے ہیں اور آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد امید ہے کہ وہ ٹیم جوائن کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے