English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کی غلطیوں کی سزا افغان عوام کو نہ دیں‘ اقوام متحدہ

القمر

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک و افلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہ دی جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلسل 2 دہائیوں کے جنگ زدہ ملک کے عوام کو غربت، بھوک، موسم کی سختی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عالمی ادارے اور مغربی ممالک مجبور و لاچار عوام کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کریں چاہے وہ مشروط ہی کیوں نہ ہوں۔

The post طالبان کی غلطیوں کی سزا افغان عوام کو نہ دیں‘ اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے