English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 7کے لیے حفاظتی پروٹوکولز جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز جاری کر دیے گئے ہیں، ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی سٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں،ایونٹ کا درست نام “ایچ بی ایل پی ایس ایل” ہے۔ ترجما ن کے مطا بق تمام میڈیا ہائوسزکو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے نیوز بلیٹنز، ہیڈ لائنز اور تحریروں میں ایونٹ کا درست اور مکمل نام استعمال کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری پینل نے پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی پروٹو کولز جاری کردیے ہیں۔ ایونٹ 27جنوری سے 27 فروری تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے