English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی20میچ میں انگلینڈ کو ہرا دیا

القمر

برج ٹائون(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ برج ٹان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، کرس جورڈن 28 اور عادل راشد 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں ایک وکٹ نقصان پر حاصل کر لیا، برینڈن کنگ نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے، دیگر بیٹرز میں نکولس پوران 27 اور شائی ہوپ 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے