وزیر اطلاعات سندھ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل اور نالائق وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا مشکلات کا شکار ہے، اس وقت ملک میں کھاد کی قلت نے زمینداروں اور کسانوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ملک بھر میں یوریا کھاد کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے بتایا کہ سعید غنی نے کہا کہ میری کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ موجودہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی، بیروزگاری، گیس اور بجلی کی قلت، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور کھاد کی قلت کے خلاف اس ریلی میں شرکت کریں۔

