English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سینٹر  فعال 

بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے میڈیا آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شو جی چھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی میڈیا سنٹر سو موار سے یومیہ 24 گھنٹے فعال رہے گا  جو دنیا بھر کے نامہ نگاروں کے لیے جامع خدمات فراہم کرے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کے حوالے سے میڈیا کے تین اہم مقاصد ہیں۔  اول ، دنیا کو آپس میں جوڑنا اور سب کو اولمپک کھیلوں میں شریک کرنا۔ دوم ، اولمپک روح کی ترویج اور  لوگوں کو امید دلانا۔ تیسرا سب کو متحد کرتے ہوئے اولمپک روح کے تحت مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے