English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  عمران خان ذہنی طورپرگھرجا چکے ہیں، مریم اورنگزیب 

مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا   ہے کہ عمران خان ذہنی طورپرگھرجا چکے ہیں، خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں اور گھر جائیں،  عمران خان نے ساڑھے تین سال عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، اپوزیشن اور عوام جانتی ہے کہ عمران خان کو آر ٹی ایس پر بٹھا کر لایا گیا تھا، عمران خان نے عوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا، عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ نا اہل اور نالائق ہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ تقریر عوام سے مخاطب ہونے کی تقریر تھی تو پہلے میں یہ نہ سمجھتی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کی تقریر سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی ذہنی توازن کھو جانے کی شدت مزید بڑھ چکی ہے، عوام وزیراعظم کی تقریر سن کر یہ سمجھ رہی ہے کہ جس مسلط شخص کو   2018میں  آر ٹی ایس کو بٹھا کر ملک میں مسلط کیا گیا تھا کیا یہ شخص اس ملک کے تابع ہے، وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر جو عوام ، ریاست اور عدلیہ کو دھمکی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کل کی تقریر میں ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہیں اور عمران خان کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ ان کے گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان ساڑھے تین سال کنٹینر پر چڑھ کر کہتے رہے کہ جب اقتدار میں آئوں گا تو ان کو نہیں چھوڑوں گا، اب ساڑھے تین سال بعد بھی موصول کے الفاظ ہیں کہ میں چلا جائوں گا چھوڑوں گا نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں اور گھر جائیں،  عمران خان نے ساڑھے تین سال عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، اپوزیشن اور عوام جانتی ہے کہ عمران خان کو آر ٹی ایس پر بٹھا کر لایا گیا تھا، عمران خان کی دھمکی تھی کہ چھوڑوں گا نہیں میں خطرناک ہو جائوں گا، عمران خان جب آپ کنٹینر پر چڑھ کر تقریر کرتے تھے اس وقت وزیراعظم  نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف تھے اور اب آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ میں اپنے آفس میں گھٹیا باتیں سنتا ہوں، پھر عوام آپ کو کیا کہے، عمران خان  نے ساڑھے تین سالوں میں گھٹیا باتیں کی ہیں، عمران خان نے عوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا، عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ نا اہل اور نالائق ہیں، عمران خان نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز پر جو الزامات لگائے وہ عدالت میں سرخرو ہوئے، عمران خان نے جو الزامات نواز شریف اور شہباز شریف پر لگائے وہ انہوں نے خود کہے، قوم کے مجرم عمران خان ہیں، عمران خان نے حکومت میں آتے ہی اپوزیشن کو سزائے موت کی چکی میں ڈالا، ہم عمران خان کا بدبودار انتقام مکمل کر چکے ہیں، ہم نہ صرف پاکستان کی عدالتوں میں بلکہ بیرون ملک کی عدالت میں جو الزامات لگائے ہم وہاں سے بھی سرخرو ہو کر آئے، آپ سڑکوں پر انتشار پھیلا رہے تھے جبکہ اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال رہے تھے، آپ علمبردار اور سیاسی انتقام کی چکی اور ہوس میں جھلس رہے تھے، اس وقت جب آپ کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کو دھمکی دی گئی تھی تب نواز شریف بجلی کے منصوبے بنا رہے تھے اور اس کے ساتھ موٹروے، سڑکیں بنائیں جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو خوشحالی دے رہے تھے، آپ کو شرم آنی چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے