English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد: جمس کی تباہی کیخلاف دھرنے کے 31 روز مکمل

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)شہر کی سیاسی، سماجی، دینی اور ٹریڈ یونین کے شہری اتحاد کی جانب سے جمس کی تباہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ اور کرپٹ ٹھیکیدار شاہد شاہ کی کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک کا ایک ماہ پورا ہو گیا، 31 ویں روز بھی مختلف تنظیموں نے الگ الگ مظاہرہ کر کے ڈی سی چوک پر دھرنا دیاجبکہ نیشنل پارٹی اور ملاح فورم کی میزبانی میں ڈی سی چوک پر 2 گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، نیشنل پارٹی کے مختیار بلوچ، شاہد جوادی، ملاح فورم کے الطاف حسین میرانی اور دیگر نے اپنی تقاریر میں کہا کہ شہری اتحاد غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس میں 100سے زائد سیاسی، سماجی، دینی اور ٹریڈ یونین شامل ہیں جس نے ہمیشہ بغیر کسی مذہب و نسل کے شہریوں کے مسائل کے لیے جدوجہد کی ہے، اب صحت کا بڑا انسٹیٹیوٹ ہونے کے باوجود وہاں کے ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار کی وجہ سے عوام کو سہولیات نہیں مل رہیں۔ اس موقع پر شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جمس میں صرف کرپشن کا بازار گرم ہے، اس لیے جلد بائی پاس پر دھرنا دے کر چاروں صوبوں کی ٹریفک معطل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے