لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسلمان خاتون وزیر نصرت غنی کی جانب سے مذہبی تعصب برتنے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فروری 2020 ء میں اپنی ملازمت سے برخاست ہونے والے والی 49 سالہ نصرت کا کہنا ہے کہ حکام نے انہیں بتایا کہ ان کا مسلمان ہونا دیگر وزراکے تحفظات کا سبب بن رہا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر 10 ڈائوننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن نے کابینہ کو نصرت غنی کے الزامات پر تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے۔
