English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیمرون: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک

القمر

یاوندے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، جس میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ میزبان ملک کیمرون کی فٹبال ٹیم کا اہم میچ یاوندے اولیمبے اسٹیڈیم میں تھا ، جہاں 60 ہزار شائقین کی گنجائش تھی ، تاہم شائقین کی کئی گنا زیادہ تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2خواتین شامل ہیں۔

 

The post کیمرون: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے