English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

20ہزار سکھ یاتری ساکا ننکانہ کی101ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے

القمر

لاہور:سکھ مذہب کے260پیروکاروں کی یاد میں ساکا ننکانہ کی 101ویں سالانہ تقریبات پر وقار انداز میں منانے کے لیے مرکزی تقریب آئندہ ماہ 21فروری گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں ہو گی۔ ذرا ئع کے مطابق تقریب میں پاکستانی سکھ شہریوں کے علاوہ بھارت، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، ملائیشیا، امریکا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ مرکزی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 20ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی درخواست کے پیش نظر ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز رانا شاہد سلیم نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی پیشگی اجازت کے بعد وزارت مذہبی امور کو بھارتی سکھ یاتریوں کوساکا ننکانہ تقریبات میں شرکت کی اجازت دینے اور ویز ے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے