English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی متحدہ کیخلاف لندن کی عدالت میں سماعت شروع

القمر

لندن (صباح نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف کنگسٹن کراؤن کورٹ میں نفرت انگیز تقریر پر مقدمے کی سماعت کا پیر سے آغاز ہوگیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت 3 ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بانی متحدہ پر 22 اگست 2016ء کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019ء میں دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ میٹ پولیس کے افسران نے کراچی میں فساد اور نیوز چینلز پر حملوں پرتفتیش کی تھی اور بانی متحدہ کو 11 جون 2019ء کو جرائم کی حوصلہ افزائی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بانی ایم کیو ایم نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا اور عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا اعلان کردیا۔ بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔

The post بانی متحدہ کیخلاف لندن کی عدالت میں سماعت شروع appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے