پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔
Babar Azam hits the first 4⃣ of the #HBLPSL7
#LevelHai l #KKvMS pic.twitter.com/dPBOYdfexz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم 66رنز کا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا لیکن کپتان بابر مستقل جدوجہد کرتے رہے۔
سلطانز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اوتر تین چوکوں سے مزین 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عامر طاہر کی وکٹ بن گئے۔
Up, up and away! This six is brought to you by @SharjeelLeo14
#LevelHai l #KKvMS pic.twitter.com/keMTQbltBo
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
ابھی کنگز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ خوشدل شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 29 گیندوں پر 23 رنز بنائےٓ۔
شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز تیز رفتاری سے بیٹنگ نہ کر سکا اور کراچی کنگز کے بلے بازوں کو رنز بنانے میں مستقل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔
محمد نبی اور کلارک تیسری وکٹ پر 32 رنز کا اضافہ کیا تاہم عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

عمران طاہر نے 17 ویں اوور میں ملتان سلطانز کو ایک اور کامیابی دلائی جب نئے آنے والے بلے باز ٹام لیمونبی کی وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد اڑا دیں۔
کلارک نے ٹیم کو اچھے اسکور کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر اختتام کو پہنچی اور وہ 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی وکٹ بن گئے۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔
عمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔
سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ابتدائی دو اوورز میں دفاعی انداز کے بعد جارحانہ بیٹںگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اسی اسکور پر الیاسن کی گیند پر شان مسعود وکٹ دے بیٹھے۔
Rizwan warming up!
#HBLPSL6 l #KKvMS I #LevelHai pic.twitter.com/Xed2RHvxwO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
اس کے بعد رضوان کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے اور دونوں نے 61رنز کی شراکت قائم کر کے ہدف کی جانب کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھی۔
Maqsood smashes it out of the park! #LevelHai l #HBLPSL7 l #KKvMS pic.twitter.com/wXm66mcNH4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
صہیب مقصود 31 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کے خلاف اسٹمپ ہو گئے اور اسی اوور میں نبی نے رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا۔
BIG SHOT! @shani_official is on fire! #HBLPSL7 l #KKvMS l #LevelHai pic.twitter.com/sbW0M48fcH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کپتان رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
ٹم ڈیوڈ نے محمد نبی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 10 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا، محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Smoooooth! #HBLPSL7 l #HBLPSL7 l #KKvMS pic.twitter.com/ziHPPCunEf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
اس سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔
لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز: بابر اعظم(کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لوئس گریگری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف، ممد، الیاس
ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ۔
منبع: ڈان نیوز
The post پی ایس ایل 2022: افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.


