کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے پشاور زلمی کو 21 گیندوں پر 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اسی اسکور پر نوجوان یاسر خان 12 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔
ٹام کوہلر کیڈمور نے 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے دوسرا شکار کرتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔
حیدر علی نے 21 گیندوں پر 19رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی وکٹ حاصل کر لی۔
77 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد حسین طلعت کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
حسین نے صرف 29 گیندوں پر چو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر جیمز فالکنر نے انہیں چلتا کر کے چوتھی کامیابی حاصل کی۔
پشاور زلمی نے اب تک 16 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے تھے۔
SMACKED! @TeamQuetta have started their innings in style 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/W6jY40sTIa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
احسن علی اور پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے وِل اسمیڈ نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے۔
دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔
Another SIX! Ahsan Ali cruises on!🔥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/9ApoMpOhej
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
انگلینڈ سے آئے اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 11ویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کی سنچری بھی مکمل کرا دی۔
دوسرے اوپنر احسن خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
Power hit 💥 Will Smeed planned to send this one to Quetta! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/qrOS38eRvh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر عثمان قادر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے تاہم آؤٹ ہونے سے قبل 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے ہیں۔
🚀 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/gguaYXtIIy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
