ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19ورلڈکپ،سری لنکا نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرادیا

 

اینٹیگوا (جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، سری لنکا نے پانچویں پوزیشن کے پلے آف سیمی فائنل میں جنوبی افریقا انڈر 19 کو 65 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے، کپتان دنتھ ویلالاگے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز بنائے، کوینا مفاکا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 167 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، گرہارڈس میری 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ روین ڈی سلوا، شیون ڈینیئل اور تروین میتھیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دنتھ ویلالاگے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں