English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی انڈر 16 ون ڈے، گروپ اے کا تیسرا مرحلہ مکمل

ملتان( جسارت نیوز) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ 264 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر عثمان غنی نے 51 رنز اسکور کیے۔ آذان کبیر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ناردرن نے عصمت اللہ، ارسلان علی اور عبداللہ سہیل کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 263 رنز بنائے۔ عصمت اللہ اور ارسلان علی بالترتیب 69 اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عبداللہ سہیل نے 51 رنز بنائے۔ہیڈ محمد والا گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب وائٹس نے سندھ وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔حسیب احمد اور عبدالرسول کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت سندھ کی پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں علی حسنین بادشاہ کے ناقابل شکست 81 رنز کی بدولت سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے