برج ٹائون(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کی تباہ کن بولنگ کے باعث انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی، انگلش ٹیم180رنز ہدف کے تعاقب میں 19.5اوورز میں 162رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی،جیسن ہولڈر نے4گیندوں پر4انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سیریز ، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دییگئے۔

